کراچی: پولیس کا سرچ آپریشن،9افراد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی: (جیو ڈیسک) جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ ٹارگٹ کلر سمیت نو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

رات گئے پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں آرام باغ، پی آئی بی، کورنگی اور لانڈھی میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا۔ جس کے نتیجے میں آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سرسید پولیس کے مطابق بلال کالونی سے ٹارگٹ کلر زاہد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے سرجانی میں چھ اور شاہراع نور جہاں پر ایک قتل کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم زاہد سرجانی میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔ ملزم سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔