کراچی : پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے

Target Killing

Target Killing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے عوام کے سر پر ٹارگٹ کلنگ کا عذاب ختم نہیں ہوتا۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت چارافراد جاں بحق ہوگئے ۔ کراچی میں گولیاں چلنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ بے قصور افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بنے۔ اورنگی ٹاون ،میٹروول خیبر گیٹ کے قریب مسلح افرادنے ہیڈ کانسٹیبل سکندر کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔

کٹی پہاڑی کے قریب صدام نامی شخص گولیوں کا نشانہ بنا۔۔۔لانڈھی داد چورنگی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ گلستان جوہر بھٹائی آ باد گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کینتیجے میں ایک شخص جان سے گیا۔

لیاری کے علاقوں جھٹ پٹ مارکیٹ، سنگو لین اور ریکسر لین میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔ رینجرز نے بدنام زمانہ ملزم جاوید لنگڑے کے اڈے پرچھاپہ مار کر چھ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔