کراچی: پہلی بار خاکے کی مدد سے ملزم کی گرفتاری

karachi

karachi

کراچی پولیس نے پہلی دفعہ کسی ملزم کے خاکے کی مدد سے اسے اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے چھینے گئے اسلحے سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔  ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل سخی حسن کے قریب واقع پیٹرول پمپ پر موجود پولیس اہلکار سے اس کی سرکاری ایس ایم جی چھین لی گئی تھی جس کے ملزم کا خاکہ تیار کیا گیا تھا اور اس خاکے کی مدد سے پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر سرکاری ایس ایم جی سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زیادہ تر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔