کراچی : چھ گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 3 بوری بند لاشیں برآمد

Karachi Target Killing

Karachi Target Killing

کراچی میں چھ گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے تین افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاون نمبر دو کے علاقے سے صبح سویرے ایک شخص کی لاش ملی۔

رات تین بجے نیٹی جیٹی پل کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی۔ اسے بھی گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

اس سے پہلے شیر شاہ کے علاقے میں شاہین ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی تھی تاہم پانچوں افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔