کراچی : کئی علاقوں میں پولیس کے چھاپے ، 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

Karachi Target Killers

Karachi Target Killers

کراچی (جیوڈیسک) ویسٹ زون کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 5 ٹارگٹ کلرز سمیت 13 ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

کراچی پولیس ویسٹ زون نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 5 ملزمان سمیت 13 ملزمان گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اڈھو کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالصمد عرف صمد بلوچ ، واحد بخش عرف واحد ، محمد ارشد ، محمد کمال عرف عدنان اور جان محمد عرف ٹینش کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ ،1 کلاشنکوف 2 ، رائفل،5 ٹی ٹی پستول اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں۔ ملزمان کھڈا مارکیٹ سے 4 لاکھ اور مچھر کالونی کے تاجروں سے 1 لاکھ روپے ماہانہ وصول کیا کرتے تھے۔

دیگر کارروائیوں میں قتل، بھتہ خوری ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث سات ملزم گرفتار کئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف 4پستول اور بھاری مقدار میں ہیروئن اور منیشات برآمد کر لی گئی۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق 21 جنوری کو زخمی حالت میں گرفتار کئے جانے والے ملزم طاہرعلی عرف فوجی کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔