کراچی : کارکنوں کا الطاف حسین سے قیادت نہ چھوڑنے کا مطالبہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں نائن زیرو اور حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع، الطاف حسین سے قیادت نہ چھوڑنے کا مطالبہ، قائد ایم کیو ایم آج تین بجے خطاب کریں گے۔

ایم کیو ایم کے رہنماں واسع جلیل اور وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں قائد تحریک الطاف حسین پاکستان نہیں آئیں گے، وہ لندن میں رہتے ہوئے ایم کیو ایم کی رہنمائی کریں۔

کراچی میں الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے جمع ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں سے خطاب کرتے ہوئے واسع جلیل کا کہنا تھا کہ جتنی بھی سازشیں ہوں، الطاف حسین کے سوا کسی کو لیڈر نہیں مانتے۔ ایم کیو ایم کو چھوڑ سکتے ہیں، الطاف حسین کو نہیں چھوڑ سکتے۔

وسیم آفتاب نے کہا کہ الطاف حسین نے اپنے ساتھیوں سے مشورہ مانگا ہے، ہم آخری سانس تک الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ مائنس الطاف حسین نہ تو ماضی میں منظور تھا نہ آج قبول ہے۔ انھوں نے سپریم کورٹ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین ایک تحریک اور تقدیرکا نام ہے اور تقدیر سے ٹکرانے والا پاش پاش ہو جاتا ہے۔