کراچی : کلفٹن میں چینی قونصل خانے کے قریب دھماکا

karachi

karachi

کراچی (جیوڈیسک)شہر قائد میں دہشت گردی کی لہر جاری ہے۔ آج کراچی کے علاقے کلفٹن میں چینی قونصل خانے کے قریب بم دھماکے سے رینجرز اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ حکومت نے ملزمان کی گرفتاری میں مدد پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کو بم دھماکوں کا نشانہ بنانے کے بعددہشت گردوں نے پوش اور ریڈ زون علاقے کلفٹن میں کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق چینی قونصل خانے کے قریب پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ ایس ایس پی آصف اعجاز کے مطابق دھماکے سے رینجرز اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوا۔ تین موٹر سائیکلوں اور ایک کار کو نقصان پہنچا۔

جائے وقوع کے قریب انسٹیٹیوٹ کے طالبعلم نے بتایا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ وہ لرز کر رہ گئے۔ واقعے میں زخمیوں ہونے والوں کو جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔