کراچی: کورنگی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

karachi killing

karachi killing

آج صبح کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے پانچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے عامر اور ماجد پرگھرکے قریب ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ماجد موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ عامرہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نالاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
مقتولین کی لاشوں کوجناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتول عامر گھرکے قریب ہی چپس کا ٹھیہ لگاتا تھا جبکہ ماجد اسکول وین ڈرائیور تھا۔