کراچی: کٹی پہاڑی پر مٹی کا تودا گرنے سے دو افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی میں مٹی کا تودا گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر محمد علی شاہ بھی جائے وقوع پرپہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

کٹی پہاڑی پر مٹی کا تودا گرنے کی اطلاع ملتے ہی بلدیہ غربی کی انتظامیہ اور مشینری موقع پر پہنچ گئی اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا جو تاحال جاری ہے۔ ملبے میں کسی انسانی زندگی کی موجودگی کا سراغ پانے کیلئے سراغ رساں کتوں کی مدد لی جا رہی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی کے مطابق بھاری مشینری موجود ہے ریسکیو کا کام جاری ہے۔