نواب شاہ: شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Nawabsha

Nawabsha

نواب شاہ میں شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیوی کو آگ لگا دی۔ جھلسی ہوئی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ نوابشاہ کے گاؤں دوڑائی مہر کی رہائشی نصیباں خاتون شوہر گل محمد نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جھلسی ہوئی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی حالت نازک ہے اور انہیں علاج کیلئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ خاتون کے جسم کا اسی فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔ نصیباں خاتون نے ذرائع کو بتایاکہ رشتے کے تنازع پر شوہر گل محمد اور سسر عطا محمد نے ساتھیوں کے ساتھ پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔