کراچی: کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق

Target Killing

Target Killing

کراچی : (جیو ڈیسک) تاج کالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے کچھی رابطہ کمیٹی کے رہنما عبدالرشید اور ان کے محافظ سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کے خلاف کچھی رابطہ کمیٹی نے آج یوم سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی اور خوف و ہراس پھیل گیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے بھی آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واقعہ کے خلاف مشتعل افراد نے مرزا آدم خان روڈ پر احتجاج بھی کیا۔