بھتہ خوروں کیخلاف آج سے آپریشن شروع۔ رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

کراچی: (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف آج سے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف زبان کو لگام دیں پیپلز پارٹی کے جیالے گھسیٹنے میں ماہر ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کراچی ایئر پورٹ پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف پر برس پڑے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے شہباز شریف میاں نواز شریف کو ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں، پنجاب میں بیڈ گورننس کی وجہ سے ملک بدنام ہو رہا ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی سے ابتک 150بھتہ خور وں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ لیاری میں گزشتہ روز دوگروپس کے درمیان تصادم ہوا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن ومان کی بحالی کے لیے اسٹنگ آپریشن کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔