کراچی کے مسئلے کا حل فوجی آپریشن نہیں ہے : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کراچی مسئلے کا حل نہیں، کہتے ہیں کہ پولیس میں سیاسی مداخلت بند کرنا ہو گی۔ ذرائع سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کراچی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اس کا ذمہ دار حکومتوں کو قرار دیا ہے۔

اور کہا کہ جب تک غیر جانبدار پولیس چیف تعینات نہیں کیا جاتا، قتل و غارت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کراچی میں غیرجانبدار پولیس چیف تعینات کر کے اسے بااختیار بنا دیں۔ عمران خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ کراچی میں امن کیلئے سرجوڑ کر بیٹھیں اور فیصلہ کریں کہ کوئی کسی جرائم پیشہ کو سپورٹ نہیں کرے گا۔