کراچی : گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 4 ڈاکو ہلاک

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈسکو بیکری کے قریب ڈاکو ایک گھر میں لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے ہیں۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی ۔ جوابی کاروائی میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ جن کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچادی گئی ہیں۔