کراچی: گودھرا کیمپ میں دو مذہبی جماعتوں کے دفاتر مسمار

karachi rangers

karachi rangers

کراچی کے علاقے نیو کراچی گودھرا کیمپ میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کے دوران علاقے میں قائم دو مذہبی جماعتوں کے دفاتر کو مسمار کر دیا۔
رات گئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردئے۔ کارروائی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیئے رینجرز کو بیک اپ میں رکھا گیا تھا اس دوران علاقے میں قائم بیریئرز اور رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں مزدوروں اور کرینوں کی مدد سے دو مذہبی جماعتوں کے دفاتر کو مسمار کر دیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔