کراچی : گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کامیاب

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) گڈز ٹرانسپورٹرز نے وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری اور سینیٹر عباس خان آفریدی سے تین گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد11 روز تک جاری رہنے والی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی میں ماڑی پور ٹرک اڈے پر ہونے والے مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز نے پندرہ نکات پر مشتمل مطالبات وفاقی وزیر بابر غوری کو پیش کئے۔ بابر غوری نے سرفہرست مطالبات پورے کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے نادرن بائی پاس پر پانچ چوکیاں تعمیر کی جائیں گی۔ بابر غوری نے ہدایت کی کہ ایکسل وزن کے لئے دو ماہ میں کمیٹی قانون سازی کرے گی۔

اس دوران ٹرانسپورٹرز کوئی اضافی ٹیکس نہیں دیں گے۔ ٹرانسپورٹرز کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ مختلف تہواروں اور جلسے جلوسوں کے دوران ان کے کنٹیرز اٹھا لیے جاتے ہیں۔ اس موقع پربابر غوری نے پولیس کو امن امان کے لئے کنٹیٹرز کی مدد میں 2 کروڑروپے دینے کا اعلان کیا۔ انھوں نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ ہڑتال کے دوران ٹرانسپورٹرز کے خلاف درج کئے جانے والے مقدامات ختم کریں۔