کراچی: گھاس منڈی میں پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو مارے گئے

police

police

کراچی : (جیو ڈیسک) نیپیئر تھانے کی حدود گھا س منڈی کے قریب عوام سے لوٹ مارکرنے والے دو ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے مارے گئے، ایک راہ گیر زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکرایک راہ گیر زخمی ہوگیا جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔ ڈاکوں کی شناخت ریاض اور ارشد کے نام سے ہوئی جو لیاری کے رہائشی ہیں۔