کراچی : گیس لیکیج کا دھماکا، 6 افراد زخمی ہوگئے

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے دستگیر میں گیس لیکیج سے دھماکے میں چار کمسن بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ گھر کی بیرونی دیوار بھی گرگئی۔ دستگیر نو نمبر ریلوے کالونی میں گیس لیکیج کی وجہ سے صبح زور دار دھماکا ہوا جس سے گھر میں موجود چار بچوں سمیت چھ بچے زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں پانچ سالہ مدیحہ، چارسالہ جنید،تین سالہ صائمہ اور دو سالہ نادیہ اور ان کے والدین شامل ہیں۔ دھماکے سے گھر کی بیرونی دیوار اور دروازہ بھی گرگیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے سوئی گیس کمپنی کی لاپرواہی کی وجہ سے گلیوں میں بھی گیس لیکیج ہورہی ہے جس سے اہل محلہ کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔