کراچی: 2 ہفتے میں 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Dengue virus

Dengue virus

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی میں دو ہفتے کے دوران چودہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں برس ایک سو ایک افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ چار افراد زیر علاج ہیں جبکہ دیگر افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔