کرپشن سے تنگ ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین رابطے میں ہیں،رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور(جیوڈیسک)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے 20 سے زائد قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان رابطے میں ہیں جو زر بابا اور کرپشن سے تنگ آ چکے ہیں۔

پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان اراکین کو اسی صورت میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا جس پر مقامی قیادت کو اعتراض نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ ان تما م اراکین کو اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد شامل کیا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تبدیلی کے نام پر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

قوم نے جن مشرف کے ساتھیوں سے جان چھڑا نے کے لیے تگ و دو کی ۔وہ تما م سیاستدان اب عمران خان کے ہمراہ ہیں لیکن ہوا کا رخ دیکھ کر جانیوالے پنچھی اب واپسی کے لیے بھی تیار ہیں۔