کرکٹ کا ایک اوراسٹار ہوا بالی وڈ اسپائس کی ذلفوں کا اسیر

zaheer khan

zaheer khan

دنیائے کرکٹ میں نام کمانے والے بھارتی بالرظہیر خان اسیر ہو گئے بالی وڈ کی اداکارہ عیشا کی زلفوں کے ۔اور فیصلہ کر لیا ان کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا۔  ظہیر خان نے پاکستانی کرکٹر محسن خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب بالی ووڈ سے کرنے کا سوچا اور اب انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بالی ووڈ اسپائس عیشا کو اپنی دلہن بنایئں گے۔ اور وہ کیوں نہ کرتے یہ اعلان کہ ان دونوں کی پریم کہانی کے قصے کی گونج ہر طرف تھی۔
پہلے کیا گیا انکار اور کہا گیا کہ یہ صرف دوست ہیں، مگر جب ہر جگہ پائی گیئں ظہیر کے ساتھ تو کرنا پڑا اقرار کہ بات دوستی سے آگے پہنچ گئی ہے اور دونوں کرنے جا رہے ہیں شادی اسی سال مارچ میں۔ جس کا انتظار ان کے ساتھ ساتھ ان کی فیملیز کو بھی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کرکٹ کا کھلاڑی شادی جیسے بندھن میں کیا ثابت ہوتا ہے کھلاڑی ہی یا اناڑی۔