کرینہ کپور اور رنبیر کپور نے ساتھ کام نہ کرنے کی قسم توڑ دی

Kareena Ranbhir

Kareena Ranbhir

ممبئی: (جیو ڈیسک) بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور اور راک اسٹار رنبیر کپور نے آخرکار ساتھ کام نہ کرنے کی قسم توڑ ہی دی۔ ساتھ کام کریں گے مگر بھائی بہن بن کر۔آخر خدا خدا کرکے رنبیر اورکرینہ کی ضد ختم ہوئی۔ دونوں کو جب بھی کسی نے فلم میں کاسٹ کرنے کی کوشش کی ، ہمیشہ منہ کی کھائی ، مگر زندگی نہ ملے گی دوبارہ کی ڈائریکٹر زویا اختر کچھ کم نہیں ۔

انھوں نے اس جوڑی کو ساتھ کام کرنے کی آفر کی مگر ہیرو ہیروئن کے بجائے بھائی بہن بن کر۔اسکرپٹ دیکھ کر راک اسٹار رنبیر نے تو فوراً ہاں کردی مگر بے بو نے کی تھوڑی آنا کانی۔ زویا اختر نے بھی کرینہ کے کیریکٹر میں ڈھیروں شرارتی شامل کرلی تو بے بو مان گئیں۔