کشمیر ،گلگت اور خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان

Kashmir Cold

Kashmir Cold

پاکستان (جیوڈیسک) سکردو میں درجہ حرارت تیسرے روز بھی منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ برقرار رہا۔ محکمہ موسمیات نے کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختوان خوا کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے.آج سب سے زیادہ سردی سکردو اور استور میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.ہنزہ، گلگت اورپارہ چنار میں درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ پانچ، مری سات،اسلام آباد دس، پشاور تیرہ،فیصل آباد، لاہور اور ملتان سولہ، حیدر آباد سترہ اور کراچی میں انیس ڈگری سینٹی کریڈ رہا. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہیگا۔