کل سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا،محکمہ موسمیات

weather

weather

ملک میں کل سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔۔کراچی میں سرد ہواؤں کا راج ہے۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، پشاور ،مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔کوئٹہ، مالاکنڈ ڈویژن میں بارش ہوئی۔ دیر میں پانچ اور چترال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی گیارہ سینٹی گریڈرہا۔جبکہ اسلام آباد دو، لاہور تین ، کوئٹہ منفی تین اور کراچی میں درجہ حرارت گیارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔