لاہور:وزیراعظم گیلانی کی غلام محمد مانیکا کے انتقال پر تعزیت

Yousuf raza Gilani

Yousuf raza Gilani

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق وفاقی وزیر میاں غلام محمد مانیکا کے انتقال پر لاہور میں ان کے بیٹے احمد رضا مانیکا سے تعزیت کی۔ وزیر اعظم میاں احمد رضا مانیکا کی رہائش گاہ گئے۔ انہوں نے میاں غلام محمد مانیکا کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ غلام محمد مانیکا نے ہمیشہ مثبت سیاسی طرز عمل اختیار کیا۔ ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔