کندھ کوٹ میں خسرہ کی وبا سے پینتالیس بچے جاں بحق ہونے کے بعد صوبائی حکومت کو بھی ہوش آ گیا۔ سرکاری ہسپتالوںمیں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ کندھ کوٹ کے نواحی علاقے علاقہ تنگوانی میں خسرہ کی وبا پھیلنے سے اب تک پینتالیس بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ایک کے بعد ایک بچہ زندگی کی بازی ہارتا رہا لیکن محکمہ صحت سوتا رہا۔ضلع بھر میں خوف کی فضا پھیلی ہوئی ہے۔اکیس دنوں میں جان لیوا بیماری نے پینتالیس ماں کی گود اجاڑ دی۔
مقامی شہریوں کی آہ و بکا کے بعدحکومت سندھ بھی ہوش میں آ گئی۔ہسپتالوں میں ایمر جنسی،جگہ جگہ بینرزاور مساجد سے اعلانات کرائے جا رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت بھی حرکت میں آ گیا ہے۔ایک سو پینتیس بچوں کے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے تحت حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ضلع بھر میں اب تک ساڑے چھ ہزار بچوں کوڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔