کوئٹہ : بم دھماکے سے تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک) شہباز ٹائون میں دھماکے سے تین سکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ بیس سے زائدافراد زخمی ہوگئے ۔بم ایک سائیکل میںنصب کیا گیا تھا .سی ایم ایچ ہپستال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے .دھماکے میں پندرہ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا .

دھماکے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ۔دھماکے کے باعث متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں.چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے .سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میںلے لیا ہے .دھماکے میں پندرہ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا .بم دیسی ساختہ تھا .