کوئٹہ دھماکوں کے خلاف لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ

London Protest

London Protest

لندن (جیوڈیسک) پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے کوئٹہ دھماکوں کے خلاف مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین کا کہنا ہے دہشت گردوں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ، شدید سردی کے باوجود بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہوئی۔ مظاہرین نے کوئٹہ بم دھماکوں میں ہلاکتوں اور شیعہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعرہ بازی کی۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا شعیہ کمیونٹی کو پاکستان میں تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ دہشتگردی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا قاتلوں کو گرفتاری تک پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا جاری رہے گا۔