کوئٹہ: سریاب روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ

quetta bomb

quetta bomb

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بم کا دھماکہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ پولیس کے مطابق سریاب پر ایک دکان کے قریب ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے سے کوئی جان نقصان نہیں ہوا البتہ دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا اورسریاب تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔