میمو کے حقائق جلد سامنے آ جائیں گے۔ رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میمو کے معاملے پر حقائق جلد سامنے آجائیں گے اور جو بھی ملوث ہوا کارروائی کی جائے گی۔ طالبان کے ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔
نادرا ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میڈیا صبر سے کام لے، قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ رحمان ملک کا کہناتھا کہ سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے افغان حکومت سے مکمل تعاون کیا جائیگا اور اسی سلسلے میں آج ایک افغان وفد بھی پاکستان پہنچ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ طالبان سے باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے تاہم ان کی جانب سے مذاکرات کیلئے پیغامات آرہے ہیں۔ اس سے پہلے رحمان ملک نے نادرا کے موبائل اسکواڈ میں شامل کی گئی پچاس نئی وینوں کا افتتاح کیا۔