کوئٹہ: غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی کوشش ناکام

nadra

nadra

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جب نادرا کے ویجلینس سیل کی نشاندہی پر 22 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ خروٹ آباد میں تعینات نادرا کے آٹھ اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
اسلام آباد میں نادرا کے ڈپٹی چیئرمین طارق ملک سے جب اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ اس واقعے کی محکمانہ انکوائری کی ساتھ ساتھ ایف آئی اے نے تحقیقات شرو ع کردی ہیں جبکہ 80 شناختی کارڈ غیر ملکیوں کے ہاتھ لگنے سے پہلے قبضے میں لے لیئے گئے ہیں۔ طارق ملک نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔