کوئٹہ: ملی یکجہتی کونسل کا دھرنا جاری، ایک اور زخمی چل بسا

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں ملی یکجہتی کونسل کا دھرنا بائیس گھنٹے سے جاری ہے، دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو انیس ہو گئی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر کو فوج کے حوالے کرنے تک پیاروں کو نہیں دفنائیں گے۔شدید سردی کے دوران آہو بکا کرتی مائیں بہنوں اور روتے بچوں نے کل دوپہر دو بجے سے دھرنا دے رکھا ہے۔مظاہرین کسی صورت احتجاج ختم کرنے کو تیار نہیں۔انتظامیہ نے رات گئے۔

احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات بھی کئے تاہم مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وہ کوئٹہ شہر کا کنٹرول فوج کے حوالے کرنے تک کسی صورت احتجاج ختم نہیں کریں گے۔