کوئٹہ میں بدترین دہشت گردی پر شیعہ علماء کونسل ، جعفریہ یوتھ ونگ ،کنیزان فاطمہ کی کال پر جی ٹی روڈ پر لالہ موسیٰ میں دھرنا

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)کوئٹہ میں بدترین دہشت گردی پر شیعہ علماء کونسل، جعفریہ یوتھ ونگ ،کنیزان فاطمہ کی کال پر جی ٹی روڈ پر لالہ موسیٰ میں دھرنا،تین روز سے جاری احتجاج اور ورثاء کی لاشوں کی تدفین نہ ہونے پر جی ٹی روڈ تین سے چار گھنٹے بند رہا ، سینکڑوں کی تعداد میں مرد اور خواتین نے جی ٹی روڈ کو بلاک کیا رکھا اس موقع پر لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر سیداحسان اللہ شاہ ، ڈاکٹر طارق سلیم ، سید نور الحسن شاہ،سیدحبیب حیدر شاہ ، مولانا حسنین کاظمی و دیگرنے خطابات کئے۔

اس موقع پر ڈی پی او گجرات،ڈی سی او گجرات مذاکرات کیلئے موقع پرپہنچ گئے، مذاکرات پہلے مرحلے میں ناکام رہے ، پھر دوسرے مرحلے میں سید نور الحسن شاہ مرکزی راہنماء مسلم لیگ ن حلقہ این اے106کی کاوشوں سے مذاکرات کامیاب ہو گئے اور مظاہرین نے جی ٹی روڈ کو کھول دیا۔