کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، حساس اداروں نے بس میں چھپایا گیا دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا جبکہ پشین میں بھی بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔

حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ رپورٹ پر کوئٹہ سے 70 کلومیڑ دور گلستان کراس کے علاقے میں مشکوک بس کو روک کر تلاشی لی تو اس میں سے ڈھائی سو ریموٹ کنٹرول بم، ڈیٹونیٹر اور فیوز برآمد ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد افغانستان سے کوئٹہ لایا جا رہا تھا۔ بروقت کارروائی کے باعث شہر میں تباہی کا بڑا منصوبہ نا کام ہو گیا۔ دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری طرف پشین کے علاقے سرخاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔