کوئی ادارہ کسی کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا: چیف جسٹس

Iftikhar Mohammad Chaudhry

Iftikhar Mohammad Chaudhry

سپریم کورٹ(جیوڈیسک)چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس کسی بھی معاملے کے عدالتی جائزہ کا اختیار ہے۔ ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔

سپریم کورٹ میں ججز کے فل کورٹ اجلاس سے خطاب کرتے چیف جسٹس نے کہا کہ ججوں کی محنت سے ہم اچھے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ آئین پاکستان عوام کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ کسی کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ عدالتیں لوگوں کی توقعات پر پورا اتر رہی ہیں۔