کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں : چیف جسٹس

Iftikhar Chaudhry

Iftikhar Chaudhry

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کی محافظ ہے۔ ملک میں کوئی شخص بھی قانون سے بالا تر نہیں۔ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

لاہور میں جوڈیشل پالیسی سازکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف سب تک پہنچائیں گے۔ جوڈیشل پالیسی کے باعث ماتحت عدلیہ کی کارکردگی میں بہتری آئی۔انہوں نے کہا کہ تمام مقدمات کے فیصلے آئین کے مطابق کیے۔