کوئی غیرآئینی طریقہ سے حکومت کو نہیں ہٹا سکتا۔ گیلانی

Gilani

Gilani

لاہور : (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے وہ چور دروازے سے نہیں آئے، نہ ہی انہیں کوئی غیر آئینی طریقے سے ہٹا سکتا ہے۔

ور چوئل یونیورسٹی لاہور کے تیسرے کانووکیشن تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک لاکھ آسامیاں مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں سے خطرہ ہے جو چاہتے ہیں کسی نہ کسی طریقے سے وزیر اعظم کو ہٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی طاقت سے کامیاب ہو کر حکومت کر رہے ہیں اور ملکی مفادات کے لیے جمہوری اور آئینی طریقہ اپنانا ہو گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ پرویز اشرف نے بھی خطاب کیا جس کے دوران کانووکیشن میں شریک طلبا و طالبات نے بجلی کے پرزور نعرے بھی لگائے۔