کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا،گیارہ افراد جاں بحق

Target killing

Target killing

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ نہیں رک سکا۔۔۔مختلف علاقوں سے لاشیں بھی ملی ہیں چوبیس گھنٹوں میں گیارہ افراد جاں بحق ہوئے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی شہید ملت روڈ پر فائرنگ سے بلڈر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے اعتراف کیا کہ چوبیس گھنٹے میں دس افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق تین افراد کو نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر قتل کیا گیا۔ایک شخص کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں سے دو لاشیں بھی ملی ہیں۔ پولیس کا دعوی ہیکہ چارہلاکتیں ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہیں۔