بھارتی وزیرخارجہ جولائی میں پاکستان کا دورہ کرینگے

sm krishna

sm krishna

بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا رواں سال جولائی میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایس ایم کرشنا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔

اس دورے میں وہ اپنی پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر کے علاوہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقاتیں کرینگے جن میں دو طرفہ امور اور تمام اہم ایشو پر بات چیت کی جائے گی۔