کورنگی ٹاؤن کی شاندار کارکردگی کی عوامی سطح پر پذیرائی

کراچی: ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان کی ہدایت پر کورنگی ٹاؤن میں عید الاضحی کے موثر انتظامات کے بعد بقیہ 3 دن خصوصی صفائی مہم کے ذریعے جانوروں کی باقیات کا خاتمہ کرنے کے ساتھ علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں جس طرح عید الاضحی کے موقع پر ٹاؤن میں مثالی اقدامات سر انجام دی گئیں اور اسے ہر سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی اسی سلسلے کو مزید بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لئے صفائی ستھرائی کے کاموں کو بہترین امو ر کی انجام دہی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے عید الا ضحی کے موقع پر مثالی اقدامات کرنے پر افسران و عملے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ افسران و عملہ تھک چکا ہے لیکن عید الاضحی کے بعد بقیہ تین دن زیادہ اہم ہیں تاکہ کسی قسم کی جانوروں کی باقیات کی موجودگی سے کوئی بیماری نہ پیدا ہوجائے لہذا صفائی مہم کے ساتھ مزید چونے کے چھڑکائو اور جراثیم کش ادوویات کے اسپرے کا بڑے پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے عید الاضحی کی ایمرجنسی ڈیوٹی کو یوم صفائی میں تبدیلی کر کے چوتھے روز بھی تمام عملہ اور مشینری آن روڈ ہے۔

قربانی کے بعد جمع ہونے والے کچرے اور ملبہ کے ڈھیر صاف کرائے جارہے ہیں بعد ازاں یڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمدسمیع خان سے کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر شیخ حبیب کی صدارت میں وفد نے ٹاؤن آفس میں ملاقات کی اور عید الاضحی کے تینوں ایام میں کورنگی ٹائون کی جانب سے ہونے والی صفائی ستھرائی ، سیوریج ،روشنی اور عیدالا ضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بر وقت اٹھا کر ٹرینچز میں مدفون کرنے کے مثالی اقدامات اور انتظامات کرنے پر ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان سے اظہار تشکر کیااس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن آفیسر انفرا اختر خا ن خٹک ،ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی ،اسسٹنٹ سولڈ ویسٹ محمد ےٰسین ،سید سردار علی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ۔

Karachi Korangi Town

Karachi Korangi Town