سونے کی فی تولہ قیمت 61 ہزار 600 روپے ہو گئی

Gold Price

Gold Price

سندھ(جیوڈیسک)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں عید کی چھٹیوں کی کسر نکل گئی۔ عالمی مارکیٹ میں مندی کے باوجود سونے کی قیمت میں ڈھائی سو روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت اکسٹھ ہزار چھ سو روپے ہو گئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت دو سو پندرہ روپے کے اضافے سے باون ہزار آٹھ سو روپے تک پہنچ گئی۔ ایسوسی ایشن کے اپنے بیان کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت دو ڈالر کم ہوئی ہے۔