کوریا کا پن بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان

Korea wind power

Korea wind power

کوریا (جیوڈیسک) کوریا کی کمپنیاں نے پاکستان میں پانی سیبجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں تین ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ آبی وسائل کیمنصوبہ جات کی تعمیرکیحوالیسے کورین کمپنیوں اورحکومت پاکستان کے مابین معاہدہ آئندہ چند ہفتوں میں ہوگا۔

کورین کمپنی نے واٹر لوئر چلاس ویلی پراجیکٹ پر ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر جبکہ دو دیگر کورین کمپنیوں نے لوئر سپاٹ گاہ پراجیکٹ پر ایک ارب چالیس کروڑ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق ان منصوبوں سے مجموعی طور پرایک ہزار ایک سو اکسٹھ میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سٹیشن میں شامل ہوگی۔

وزارتی حکام کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑے ہائیڈل منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ تحت مکمل کئے جائیں گے، جس سے دوسرے بڑے منصوبوں کیلئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔