کولمبیا کی گلوکارہ شکیرا واک آف فیم میں شامل

shakira

shakira

ورلڈ کپ واکا واکا سے شہرت پانے والی کولمبیاکی پاپ گلوکارہ شکیر امقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں اور وہ ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل کرلی گئی ہیں۔ شکیرادوہزارچارسوچون ویں اسٹارہیں جنہوں نے واک آف فیم وصول کیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرلاس اینجلس میں ہونیوالی تقریب کے موقع پرشکیرا کے ہزاروں مداح اس موقع پرموجود تھے جنہوں نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ سے عقیدت کے طور پر رقص کیا اورخوشی کااظہارکیا۔
بعد میں انہوں نے اپنے مداحوں کوآٹوگراف بھی دیا۔ ایوارڈکی وصولی کے بعد شکیرا کا کہناتھاکہ یہ ان کیلئے انتہائی پرمسرت موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب سات برس کی تھیں تواپنی والدہ کیساتھ یہاں آئی تھیں اور والدہ نے کہا تھاکہ شکیرا ایک دن تمھیں بھی اپنا نام یہاں لکھواناہے اور آج یہ آرزو پوری ہوگئی۔