کولکتا ٹیسٹ : انگلینڈ نے بھارت کو7 وکٹوں سے ہرا دیا

Kolkata Test

Kolkata Test

کولکتا ٹیسٹ (جیوڈیسک)کولکتا ہاکی کے بعد کرکٹ کے میدان میں بھی بھارتی ٹیم شکست سے دو چار ہوگئی۔ انگلینڈ نے دھونی الیون کو تیسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹ سے ہرا دیا۔کولکتا میں کھیلا گیا میچ بھارتی ٹیم کے لئے کسی ڈراونے خواب سے کم نہ تھا۔ کھیل کے پانچویں دن میزبان ٹیم نے 9 وکٹ پر 239 رنز سے اننگز آگے بڑھائی لیکن صرف 8 رنز کے اضافے کے بعدپوری ٹیم 247 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، آر ایشون 91 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جیمز اینڈرسن اور اسٹیون فن نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 41 رنز کا ہدف ملا ، این بیل کے ناقابل شکست 28 رنز کی بدولت مہمان ٹیم نے ہدف 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ اس کامیابی کے بعد انگلینڈ نے چار میچوں کی سیریز میں دو۔

ایک کی برتری حاصل کرلی۔ 36 سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر مسلسل دو ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 13 دسمبر سے ناگ پور میں شروع ہوگا۔