مائیکل کلارک کی شین وارن سے ٹیسٹ میں واپسی کی درخواست

Michael Clarke

Michael Clarke

آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے لیگ اسپنر شین وارن سے ٹیسٹ میں واپسی کی درخواست کی ہے۔ بگ بیش ٹوئنٹی ٹوئنٹی لیگ کے افتتاحی پریس کانفرنس میں مائیکل کلارک نے کہاکہ شین وارن پانچ سال قبل ریٹائرہوئے تھے اور وہ اسی وقت سے ماسٹر لیگ اسپنر سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کیلئے کہتے رہے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو اب بھی شین وارن کی ضرورت ہے۔ تینتالیس سالہ شین وارن نے گذشتہ ہفتے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھاکہ وہ آئندہ سال انگلینڈ کیخلاف ہوم اور اوے ایشیز سیریز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور کر رہے ہیں تاہم بعد میں انہوں نے واضح کیا کہ انکی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اب کوئی امکان نہیں ہے۔