کوکا کولا کے اشتراک سے ڈاکو مینٹریز کا سلسلہ

sharmeen chinoy

sharmeen chinoy

پاکستان: (جیو ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کوکا کولا پاکستان کے اشتراک سے چھ ڈاکیو مینٹریز کا ایک نیا سلسلہ شروع کرینگی ۔ یہ ایونٹ کوکا کولا کی ہو یقین مہم کاحصہ ہے جس کا مقصد معاشرے میں منفی رجحانات کے خاتمے کیلئے شعور اجاگرکرنا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی ڈاکیو مینٹری پیش کردی گئی۔

ڈاکیو مینٹری ہو یقین میں ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کہانی پیش کی گئی ہے۔ کوکا کولا کے جنرل مینجر پاکستان و افغانستان رضوان یوخان کے مطابق یہ ڈاکیو مینٹری ان گمنام کہانیوں کو نمایا ں کر رہی ہے جنہوں نے معاشرے کی بہتری کیلئے بے غرض کام کیا۔

شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے انجام دینگی تاکہ لوگوں کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکے۔