مادھوری ڈکشت کریں گی داداگیری فلم گلاب گینگ میں

madhuri

madhuri

ممبئی: (جیو ڈیسک) دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کو سوجھی ہے داداگیری۔۔اس لئے فلمی دنیا میں واپس آنے کے بعد منصوبہ بندی بھی شروع کردی ہے۔ شرارت ، رومانس یا پھر ہو میدان رقص۔ دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت ہر روپ میں ادھم مچاتی نظرآئیں اور اب انھوں نے سوچا کہ فلمی نگری میں واپسی ہوئی ہی ہے تو خوب داداگیری بھی کی جائے ۔ اس لئے ایک ہالی ووڈ فلم کی آفر ٹھکرائی اور قبول بھی کیا تو گلاب گینگ کو۔

جی جناب یہ ہے کہ مادھوری ڈکشت کی نئی فلم کا نام۔ جس میں وہ گینگسٹر بن کر غنڈہ گردی کریں گی۔ مادھوری کو اپنی فلمی تاریخ میں یہ کیریکٹر پہلی بار ملا ہے۔جس سے وہ کافی ایکسائیٹڈ نظر آرہی ہیں۔اس فلم کے پروڈیوسر راون کے ابھیناوو سنہا ہیں جو راون اور جیون کولڑوانے کے بعد گلاب گینگ سامنے لانے کیلیے بے چین ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دھک دھک گرل کا دھماکے دار اسٹائل کتنا پسندآتا ہے۔