لاہور میں موسم گرما کے ملبوسات کا فیشن شو

lahore fashion

lahore fashion

لاہور: (جیو ڈیسک) لاہور کے مقامی کلب میں منعقدہ فیشن شو میں معروف ماڈلز نے مختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر کیٹ واک کی ۔ فیشن شو میں گرمیوں کے نت نئے ملبوسات کے علاوہ جیولری کے جدید ڈیزائن بھی متعارف کرائے گئے ۔

ماڈلز نے موسم گرما کے ملبوسات زیب تن کرکے کیٹ واک کی جسے حاضرین نے بے پنا سراہا اور دل کھول کر داد دی ماضی کی معروف اداکارہ بندیا کی پرفارمنس فیشن شو کی جان تھی سکھ چین کلب میں منعقدہ فیشن شو میں ملک کی معروف ماڈلز کے ساتھ ساتھ بہت سی نئی ماڈلز بھی ایکشن میں دکھائی دیں۔ نت نئے ، جدید ملبوسات پر مبنی فیشن شو دیکھنے کیلئے شائقین فیشن کی بڑی تعداد مقامی کلب میں موجود تھی۔