کوہستان میں حالیہ دہشت گردی اورعلامہ ثقلین نقوی کی شہادت پراحتجاجی ریلی نکالی گئی

گجرات(جیو ڈیسک)کوہستان میں حالیہ دہشت گردی اور علامہ ثقلین نقوی کی شہادت پر امام بارگاہ حسینہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ، اور مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے جلوس کی قیادت علامہ آغا سید مبارک علی موسوی ، صدر حسینیہ ٹرسٹ میر الطاف حسین جعفری ، چوہدری منظور وڑائچ ، سید الطاف عباس کاظمی ، میر جواد جعفری نے کی ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اگر دہشت گردوں کو روکنے کی بروقت کوشش نہ کی گئی تو ملک میں جاری خانہ جنگی کو روکنا حکومت کیلئے مشکل ہو جائے گا ، دہشت گردی کے مسلسل واقعات پر حکومتی نمائندے گھسے پٹے بیانات جاری کر کے قوم کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، اب بھی وزیر داخلہ رحمن ملک نے گلگت بلتستان میں جا کر دہشت گردوں کی گرفتاری کا 7دن کا وعدہ کیا ہے ، اگر اتنے دنوں میں کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، پریس کانفرنس کے دوران انہوںنے مزید کہا کہ لالہ موسیٰ میں احتجاجی ریلی کے دوران انتظامیہ کی موجودگی میں بدنظمی ہوئی ، جس سے ایک کار والے نے ریلی کے شرکاء پر گاڑی چڑھا دی ، جس سے مومنین زخمی بھی ہوئے ، ڈی ایس پی سلیم صادق نے FIRکا شرکاء ریلی سے وعدہ کیا لیکن کافی دیر ہونے کے باوجود FIRنہ کٹا سکی ، ، جعفریہ ضلع گجرات کے راہنمائوں نے اس واقع کی پر زور مذامت کی اور ڈی پی او گجرات سے اپیل کی کہ فوری طور پر FIRدرج کی جائے ۔