شجاعت لورز کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز ظہور پیلس میں منعقد ہوا

گجرات(جیو ڈیسک) شجاعت لورز کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز ظہور پیلس میں منعقد ہوا جسکی صدارت صدر پنجاب چوہدری محمد زمان وڑائچ نے کی اس میں گجرات کی مختلف یوسی کے صدوراور جنرل سیکرٹریز نے شرکت اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب ملک مقبول حسین ضلعی صدر چوہدری قمرعباس سٹی صدر فیصل عزیز ڈار ضلعی نائب صدر شبیر حسین ضلعی جوائنٹ سیکرٹری سید یاری شاہ پنجاب کے نائب صدر عمران ارشد یوسی صدر 59چوہدری ریاض سٹی جنرل سیکرٹری وقاص شاہ نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری زمان وڑائچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری وجاہت حسین نے کارکنوں میں نئی روح پھونک دی تحریک انصاف کا نام نہاد سونامی اور مسلم لیگ ن کا سمندری طوفان دم توڑ گیا چوہدری وجاہت حسین نے عوام کے دل جیت لیے ہیں حلقہ این اے 104میں کروڑوں روپے کے فنڈز کی فراہمی کے مسلم لیگ ن کے نیلے پر چوہدری وجاہت حسین نے کروڑوں روپے کا دھلہ مار کرمخالفین کی نیندیں حرام کر دیں جنرل سیکرٹری پنجاب ملک مقبول حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ چوہدری وجاہت حسین نے حلقہ میں بڑھتی ہوئی مصروفیات اور فنڈز کی فراہمی سے نہ صر ف مسلم لیگی کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے بلکہ آئندہ الیکشن میں کسی بڑے اپ سیٹ کی افواہیں بھی سابقہ اور موجودہ حکومت میں حلقہ میں ترقیاتی ریکارڈ کام کروانے بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے سے ثابت ہو گیا کہ چوہدری وجاہت حسین عوام کے حقیقی خادم ہیں ضلعی صدر چوہدری قمر عباس نے اپنے بیان میں کہاکہ چوہدری وجاہت حسین این اے 104حلقہ کی تعمیر و ترقی کی علامت بن چکے ہیں چند روز سے جاری حلقہ این اے 104میں وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کی مصروفیات کروڑوں روپے کے فنڈز کی فراہمی اور میگا پراجیکیٹس کے پے درپے افتتاحوں سے حلقہ میں مسلم لیگ ن کے سمندری طوفان دم توڑ گے اجلاس میں مختلف یوسی کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری برادران کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہا ر کیا ۔